40 سال تک عیسائیت کی تعلیم دینے والے پادری نے اسلام قبول کرلیا
پادری کے مطابق وہ اسلام سے اُس وقت قریب ہوئے جب آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے دورےپر تھے۔
ویب ڈیسک
|
11 Nov 2024
عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے پادری ڈیوڈ گولڈ نے 40 سال خدمات انجام دینے کے بعد اسلام قبول کر کے اپنا نام عبدالرحمان رکھ لیا۔
عیسائیت کے گروپ آرتھوڈوکس سے تعلق رکھنے والے پادری کے مطابق وہ اسلام سے اُس وقت قریب ہوئے جب آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے دورےپر تھے۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے ایک قریبی عزیز ضد کر کے مسجد لے گیا جہاں پر مجھے قرآن مجید تحفے میں مطالعے کیلیے دیا گیا جبکہ وہاں موجود لوگوں نے میری ہدایت کی دعا بھی کی۔
اس کے بعد میں نے اسلام کے بارے میں جاننا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ اسلام مذہب بھائی چارے اور ہمدردی کا دین ہے۔ اس کے بعد گولڈ نے اپنے بشپ کو لکھے گئے خط میں مسلمان ہونے کا فیصلہ سنایا اور پھر شہادت دے کر اسلام قبول کیا۔
عبدالرحمان نے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی اور اپنے نئے ایمانی سفر میں اس کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
Comments
0 comment