18 hours ago
چین کی نئی توانائی کی گاڑیاں واقعی طاقتور ہیں، ایلون مسک
Webdesk
|
9 Jan 2025
بیجنگ: کچھ دن پہلے ایک انٹرنیٹ صارف نے ایلون مسک کی ایک پرانی ویڈیو ٹویٹ کی ، جس میں ایک رپورٹر ان سے پوچھتا ہے کہ وہ چین کی نئی انرجی کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، مسک ہنستے ہوئے کہتے ہیں ، کیا آپ نے ان کی گاڑی دیکھی ہے؟
جب صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ انہیں حریف کے طور پر نہیں دیکھتے ،تو انہوں نے جواب دیا: ہاں۔ اس بار، اس پرانی ویڈیو کے جواب میں مسک نے ٹویٹر پر جواب دیا: یہ کئی سال پہلے تھا، اور اب ان کی گاڑیاں بہت مسابقتی ہیں۔
جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ کئی سال پہلے کی اپنی ویڈیو کے حوالے سے اگرچہ مسک نے معافی نہیں مانگی، مگر انہوں نے یہ اعتراف ضرور کیا کہ چین کی نئی توانائی کی گاڑیاں واقعی طاقتور ہیں، اوروہ ان کی کمپنی کو عالمی مارکیٹ میں ٹکر دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
ٹیکنالوجی سے لے کر مینوفیکچرنگ تک آٹوموبائل انڈسٹری پر 100 سال سے زائد عرصے سے مغرب کی مطلق اجارہ داری رہی ہے اور اب صرف مسک ہی نہیں بلکہ پرانی مغربی گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں بھی مکمل طور پر الجھن کا شکار ہیں۔
فورڈ کے سی ای او جم فارلے نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا: دنیا کی 70 فیصد الیکٹرک گاڑیاں اب ایک ہی ملک (چین) میں بنائی جاتی ہیں۔
تقریبا ایک دہائی قبل چین نے نئی توانائی کی ٹیکنالوجی کی کامیابی پر شرط لگائی ، اور اب ان کے پاس بیٹری پروسیسنگ کی تمام ٹیکنالوجی ہے ، اگر آپ بیٹریوں کے لئے لیتھیم اور نکل چاہتے ہیں تو آپ پروسیسنگ کے لئیصرف چین ہی جائیں گے ، ان کے پاس منفرد بیٹری ٹیکنالوجی ہے۔
ہمارے حریفوں کے پاس دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے، وہ پہلے ہی دنیا پر غلبہ رکھتے ہیں، اگر ہم اگلے 5 سالوں میں مثر طریقے سے جواب نہ دے سکے اور اپنی ٹیکنالوجی کو بہتر نہ بنا سکے تو کیا ہوگا؟
امریکی حکومت ہواوے، اور ٹک ٹاک پر وقت ضائع نہ کرے،اپنی گاڑیوں کی مارکیٹ کو دیکھے!.اس تبصرے کے باوجود فارلے نے پرانی چال کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکی گاڑیوں کا مقابلہ چینی حکومت کی جانب سے اپنی نئی توانائی کی گاڑیوں کے لیے سبسڈی کی وجہ سے نہیں ہو سکتا۔
Comments
0 comment