غزہ کی تباہی بند کرو، فرانسیسی صدر کا نیتن یاہو کو دو ٹوک پیغام
تمام انسانی امدادی راستے کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Webdesk
|
16 Apr 2025
پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ غزہ کے شہریوں کی مشکلات ختم ہونی چاہییں اور صرف جنگ بندی ہی باقی اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا راستہ ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق میکرون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا: غزہ کی عام آبادی جس کرب سے گزر رہی ہے، اسے اب ختم ہونا چاہیے۔
انہوں نے تمام انسانی امدادی راستے کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔
Comments
0 comment