4 hours ago
کبری خانٰ کی مکہ میں رخصتی کی ویڈیو وائرل

Webdesk
|
24 Feb 2025
حال ہی میں مکہ مکرمہ میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی شوبز اسٹار کبریٰ خان کی رخصتی کی ویڈیو سامنے آگئی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو مسجد الحرام میں نکاح کے بعد مکہ میں رخصتی کی ہے جس میں انہیں قرآن مجید کے سائے میں اہل خانہ نے گوہر رشید کے ساتھ رخصت کیا۔
رخصتی کی تقریب میں باقاعدہ اسٹیج بنا جبکہ رسومات بھی ادا کی گئی تھیں جس میں دونوں کے اہل خانہ اور قریبی رشتے دارشریک ہوئے۔
اداکارہ نے اپنی رخصتی میں دیگر دلہنوں کی طرح سرخ رنگ کا روایتی جوڑا پہنا اور نہ ہی گوہر رشید روایتی دلہا کے جوڑے میں نظر آئے۔
صارفین نے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا ہے اور دونوں اداکاروں کی نئی زندگی کی شروعات پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ نکاح اور رخصتی کے بعد گوہر اور کبری کی شادی کے حوالے سے ایک روز قبل قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں رشتے داروں اور شوبز ستاروں نے شرکت کی تھی۔
Comments
0 comment