کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ، مزید 2 ڈگری کم
گزشتہ 2دن کے مقابلے میں آج درجہ حرارت میں مزید 2 ڈگری سینٹی گریڈ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
Webdesk
|
8 Dec 2024
کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث آج شہر کا درجہ حرارت 2 ڈگری کم ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ 2دن کے مقابلے میں آج درجہ حرارت میں مزید 2 ڈگری سینٹی گریڈ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور شہر میں شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار7 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
Comments
0 comment