میٹا کی اے آئی ایپ کے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی
میٹا کی اے آئی اسسٹنٹ ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی ہے۔

Webdesk
|
2 Jun 2025
نیویارک: معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنی کمپنی کی پہلی خود مختار اے آئی اسسٹنٹ ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد بتا دی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مارک زکربرگ نے کمپنی کی سالانہ شیئر ہولڈر میٹنگ میں بتایا کہ میٹا کی اے آئی اسسٹنٹ ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کمپنی کی توجہ میٹا اے آئی ایپ کے تجربے کو صارفین کے لیے مزید بہتر بنانا ہے۔مارک زکربرگ نے مزید بتایا کہ مستقبل میں میٹا اے آئی کو زیادہ استعمال کرنے کے لیے بامعاوضہ سبسکرپشن سروس بھی پیش کی جا سکتی ہے۔
Comments
0 comment