پنجاب کی اہم وزیر کے نام پر شہری سے 14 لاکھ روپے کا فراڈ

پنجاب کی اہم وزیر کے نام پر شہری سے 14 لاکھ روپے کا فراڈ

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
پنجاب کی اہم وزیر کے نام پر شہری سے 14 لاکھ روپے کا فراڈ

ویب ڈیسک

|

9 Dec 2024

وزیراطلاعات پنجاب اور مریم نواز کی قریبی ساتھی عظمیٰ بخاری کے نام پر 14 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات کے ذاتی سیکریٹری ذکا اللہ کی درخواست پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت برہان آصف کے نام سے ہوئی جس نے صوبائی وزیر کا نام استعمال کرکے رقم لی اور سرکاری ملازمت کا جھانسہ بھی دیا۔

ملزم نے اکبر نامی شہری سے 35 لاکھ روپے کا غبن کیا جس میں سے 14 لاکھ عظمیٰ بخاری کے نام پر حاصل کیے۔ سیکریٹری کی درخواست پر پولیس نے برہان آصف کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!