3 hours ago
پپیتا کھائیں اور بری یادیں بھول جائیں، حرا مانی
Webdesk
|
1 Jan 2026
کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے ایک دلچسپ اور ہلکا پھلکا پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے بری یادیں مٹانے کا ٹوٹکا بتایا۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پپیتا کھانے کے بعد بری یادیں مٹ جاتی ہیں۔ آزما کر دیکھو۔پوسٹ میں حرا مانی خود پپیتا کھاتے ہوئے دکھائی دیں، اور اپنے اندازِ مزاح اور دلکشی کے ذریعے ناظرین کے لیے خوشی کا پیغام دیا۔
واضح رہے کہ حرا مانی نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ٹیلی ویژن ہوسٹ کیا اور صبح کے شوز اور تفریحی پروگرامز میں اپنی توانائی اور خوشگوار شخصیت کی بدولت جلد ہی ناظرین کی پسندیدہ بن گئیں۔
ان کی مقبولیت نے انہیں اداکاری کی دنیا میں بھی مضبوط مقام دلایا۔انہوں نے کئی ہٹ ٹیلی ویژن سیریل میں اہم کردار ادا کیے، جن میں میرے پاس تم ہو، دو بول، غلطی، میرے ہم نشیں اور دلِ ممن شامل ہیں۔
ان کرداروں نے ان کی اداکاری کی ورسٹائلٹی کو اجاگر کیا اور انہیں پاکستان کی سرکردہ ٹیلی ویژن اداکاراں میں شامل کر دیا۔اداکاری کے علاوہ حرا مانی گلوکاری میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔
انہوں نے غیر رسمی پرفارمنس اور ٹی وی شوز کے ذریعے موسیقی میں اپنی صلاحیت دکھائی۔ ان کا سب سے مشہور گانا ٹیلی ویژن سیریل جلن کا ٹائٹل سانگ ہے، جس میں ان کی جذباتی آواز نے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔
حرا مانی اکثر سوشل میڈیا پر گھر بیٹھے گانے کی ویڈیوز شیئر کرتی ہیں، جن میں کلاسیکی گانے جیسے لگ جا گلے، آج جانے کی ضد نہ کرو اور جانا زندگی سے نہ جانا شامل ہیں۔
Comments
0 comment