پی ٹی اے کی انٹرنیٹ بندش کی تردید، خبروں کو افواہ قرار دے دیا

پی ٹی اے کی انٹرنیٹ بندش کی تردید، خبروں کو افواہ قرار دے دیا

انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر فعال ہے کہیں کوئی کیبل متاثر نہیں ہوئی ہے، پی ٹی اے
پی ٹی اے کی انٹرنیٹ بندش کی تردید، خبروں کو افواہ قرار دے دیا

ویب ڈیسک

|

20 Jan 2024

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ بندش کی تردید کرتے ہوئے اس سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز تک سروس کے تعطل کی وجہ سے رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ملک بھر کے صارفین نے بتایا کہ ایکس، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک وہ رسائی نہیں کرپارہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آج شام 8 بجے دوسرے ورچوئل جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا، اس سے قبل ہونے والے پہلے جلسے اور شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ پروگرام میں بھی انٹرنیٹ سروس بند ہوئی تھی۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہے، انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر فعال ہے کہیں کوئی کیبل متاثر نہیں ہوئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!