16 hours ago
ریکھا نے ایک بار پھر امیتابھ سے محبت کا اظہار کردیا
Webdesk
|
20 Jan 2025
بھارت کی ماضی کی مشہور اداکارہ ریکھا اپنی لازوال خوبصورتی اور اداکاری کے باعث انڈسٹری میں ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔ جہاں ان کا فلمی کیریئر کامیابیوں سے بھرپور ہے، وہیں ان کی ذاتی زندگی ہمیشہ تنازعات کی زد میں رہی ہے۔
خاص طور پر امیتابھ بچن کے ساتھ ان کے تعلقات کی خبریں کئی دہائیوں سے میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں۔ دونوں کے درمیان محبت کی قیاس آرائیاں 1976 میں فلم دو انجانے کے سیٹ پر شروع ہوئیں۔
ریکھا کو ہمیشہ دوسری عورت کا ٹیگ دیا گیا، لیکن انہوں نے کبھی ان الزامات کی پرواہ نہیں کی اور وہ اپنی محبت کا کھلے عام اظہار کرتی رہیں، جبکہ امیتابھ نے ہمیشہ خاموشی اختیار کی۔
ماضی کے ایک انٹرویو میں ریکھا نے امیتابھ کے انکار کو ان کے خاندان کی عزت کے تحفظ کی کوشش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا، انہوں نے ایسا اپنی شبیہ، خاندان اور بچوں کی حفاظت کے لیے کیا۔ یہ ان کا حق تھا۔ عوام کو ہماری محبت کے بارے میں جاننے کی کیا ضرورت ہے؟
ریکھا کا کہنا تھا کہ امیتابھ ایک قدامت پسند انسان ہیں، جو اپنی بیوی جیا بچن کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا، وہ کبھی کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتے، اور اسی لیے اپنی بیوی کو بھی دکھ نہیں دیا۔
ریکھا اور امیتابھ کا یہ غیر واضح اور پراسرار تعلق آج بھی انڈسٹری کے مداحوں کے لیے تجسس کا باعث ہے، اور ان کی کہانی کئی نسلوں کے لیے محبت اور قربانی کی ایک یادگار مثال بن چکی ہے۔
Comments
0 comment