ٹیکنالوجی کی مدد سے ظالم شخص کا چہرہ مرنے کے 440 سال بعد سامنے آگیا

ٹیکنالوجی کی مدد سے ظالم شخص کا چہرہ مرنے کے 440 سال بعد سامنے آگیا

یہ چہرہ روس سے تعلق رکھنے والے ایوان دی ٹیربل نامی شخص کا ہے جو صرف تین سال کی عمر میں اقتدار میں آیا تھا اور پھر اس کے اقتدار کا خاتمہ 1584 میں اس کے مرنے پر ہوا تھا۔
ٹیکنالوجی کی مدد سے ظالم شخص کا چہرہ مرنے کے 440 سال بعد سامنے آگیا

Webdesk

|

18 Jul 2024

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے برازیل سے تعلق رکھنے والے سائنسی ماہر نے موت کے 440 سال بعد دنیا کے ظالم ترین شخص کا چہرہ تخلیق کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ چہرہ روس سے تعلق رکھنے والے ایوان دی ٹیربل نامی شخص کا ہے جو صرف تین سال کی عمر میں اقتدار میں آیا تھا اور پھر اس کے اقتدار کا خاتمہ 1584 میں اس کے مرنے پر ہوا تھا۔

دہشت گردی اور سفاکیت کو پسند کرنے ایوان کو اس لیے ظالم ترین شخص قرار دیا جاتا ہے کہ اپس نے اپنے اکلوتے بیٹے کو قتل کیا اور پھر جس پر شک ہوتا اسے غدار قرار دے کر قتل کردیتا تھا۔

ماہر گرافک ڈیزائنر موریس جو برازیل سے تعلق رکھتے ہیں نے جدید مہارت اور تکنیک کی مدد سے ایوان دی ٹیربل کا چہرہ تخلیق کیا اور انہیں امید ہے کہ ایوان ایسا ہی دکھتا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے چہرہ ڈیزائن کرنے کا یہ بہت شاندار تجربہ تھا کیونکہ اس دوران میں نے ایوان کے دور کی کہانی پڑی اور کچھ خاکوں کی مدد حاصل کر کے چہرہ ڈیزائن کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!