1 hour ago
علی عباس کے ساتھ نان اسٹاپ باتیں کرسکتی ہوں' سنیتا مارشل
Webdesk
|
11 Feb 2026
لاہور: معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ میں سیٹ پر علی عباس کے ساتھ نان اسٹاپ باتیں کرسکتی ہوں۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں عام طور پر سیٹ پر کم گفتگو کرتی ہوں لیکن یہاں مجھے علی عباس کا نام لینا ہے میں ان کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کررہی ہوں، وہ بہت اچھے اداکار اور شریف شخص ہیں، میں ان سے بہت متاثر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ علی عباس وہ واحد شخص ہے جن سے میں سیٹ پر نان اسٹاپ گفتگو کرسکتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا تھا کہ سسرال میں رہنے کا پہلا فائدہ یہ ہے کہ بچوں کی فکر نہیں ہوتی کیونکہ مجھے پتہ ہے گھر میں دادا دادی موجود ہیں۔
اس کے علاوہ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ گھر میں کھانے اور راشن سمیت دیگر سامان کی بھی ٹینشن نہیں ہوتی کیونکہ سب کچھ میری ساس سنبھال لیتی ہیں۔
سنیتا مارشل نے کہا کہ میری ساس کپڑے ڈیزائن کرتی تھیں لہٰذااس سے متعلق بھی مجھے ان سے مدد مل جاتی ہے۔
Comments
0 comment