علی رحمان کا اپنی جم ٹرینر کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ

علی رحمان کا اپنی جم ٹرینر کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ

علی رحمان اور نصرت کی شادی مارچ میں ہوگی
علی رحمان کا اپنی جم ٹرینر کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

10 Jan 2025

پاکستانی اداکار علی رحمان نے اپنی خاتون جم ٹرینر نصرت ہدایت اللہ کو دلہن بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی اشاعت کے مطابق علی رحمان اور نصرت کی شادی کے حوالے سے بات چیت ہوگئی ہے اور جلد تقریبات شروع ہوں گی۔

رواں سال مارچ میں دونوں کراچی میں شادی کرنے کا فیصلہ بھی کر چکے ہیں۔

علی رحمان کے حوالے سے خبر اس وقت سامنے آئی جب بی ٹاؤن میں شہریار منور اور ماہین صدیقی کا چرچا ہے۔

اسکے علاؤہ گوہر رشید اور کبری خان کی شادی کے حوالے سے بھی تیاریوں کی اطلاعات ہیں۔

انہوں نے واسع چوہدری کے ٹاک شو گپ شپ میں اپنی حالیہ پیشی کے دوران قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ کیا، جہاں انہوں نے اپنے رشتے کی حیثیت کو واضح طور پر خطاب کیا۔  

جب ان سے وائرل مرر سیلفی کے بارے میں پوچھا گیا جس کے عنوان سے نصرت کے ساتھ "ڈیٹ نائٹ" لکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ "میں ابھی شادی نہیں کر رہا ہوں، اور انٹرنیٹ مجھے صرف ان دوستوں سے جوڑتا رہتا ہے جن کے ساتھ میری تصویر ملتی ہے۔ ہم اپنے دوستوں سے بھی پیار کرتے ہیں اور ان کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں''۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!