عائزہ خان شوٹنگ کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گیئں، ویڈیو

عائزہ خان شوٹنگ کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گیئں، ویڈیو

اداکارہ نے سیٹ پر پیش آئے واقعے کی ویڈیو شیئر کردی
عائزہ خان شوٹنگ کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گیئں، ویڈیو

Webdesk

|

26 Dec 2023

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حادثے سے بچ گئیں۔

عائزہ خان ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ پلان کے مطابق ان پر قالین کا جلتا ہوا ٹکڑا پھینکا گیا، جیسے ہی انہوں نے قالین کو پھینکا تو ان کا پاؤں جلتی ہوئی آگ پر پڑا۔

اداکارہ کے دوپٹے میں تھوڑی سے آگ لگی اور سیٹ پر افراد تفری مچ گئی مگر خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

اس واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کو اللہ یاد آیا اور انہوں نے لکھا کہ شوٹنگ کے دوران ایسے بہت سارے حادثات ہوتے ہیں جنہیں ناظرین نہیں دیکھ سکتے مگر اللہ ہماری حفاظت کرتا ہے۔


انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ڈائریکٹر کے ایکشن کے بعد ہم سب کچھ بھول کر وہ منظر بہتر کرنے میں اس حد تک مشغول ہو جاتے ہیں کہ اگلے سیکنڈ کا بھی علم اور احساس نہیں رہتا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!