ارباز خان کی دوسری اہلیہ شوریٰ خان کون ہیں؟ جانیے

ارباز خان کی دوسری اہلیہ شوریٰ خان کون ہیں؟ جانیے

ارباز خان نے پیر کی صبح اپنے نکاح کی تصدیق کردی
ارباز خان کی دوسری اہلیہ شوریٰ خان کون ہیں؟ جانیے

ویب ڈیسک

|

25 Dec 2023

 بالی ووڈ اداکار ارباز خان کی نئی شریک حیات شوریٰ خان ہیں مگر ان کے بارے میں عام قارئین و صحافی زیادہ نہیں جانتے۔

ارباز خان اور شوریٰ خان نے نکاح کرلیا اور اس حوالے سے تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں سلمان خان سمیت اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی اور ارباز خان اس پر نہایت خوش بھی نظر آئے۔

شوریٰ کون ہیں؟

اس شادی کے بعد عام صارفین کا سوال یہی ہے کہ شوریٰ خان کون ہیں جو اچانک ایک دم منظر عام پر آئیں اور ارباز خان اُن کی محبت میں مبتلا ہوئے جس کے بعد دونوں نے آج محبت کی شادی کرلی۔

شووریٰ بالی ووڈ میں میک اپ آرٹسٹ ہیں اور کئی مشہور شخصیات کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارباز اور شوریٰ فلم پٹنہ شکلا کے سیٹ پر ایک دوسرے سے ملے تھے، جس کے بعد اُن کی قربت بڑھتی رہی تاہم دونوں نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان تقریبا 9 ماہ تک ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد ارباز خان نے انہیں اپنے اہل خانہ سے ملوایا اور پھر شادی کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر اہل خانہ راضی ہوئے اور شادی کی تاریخ طے ہوگئی۔

ابتدا میں اس شادی کے فیصلے کو خفیہ رکھا گیا تھا تاہم میڈیا ذرائع سے اس شادی کی خبریں سامنے لے آیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شوریٰ کی بھی ارباز خان سے دوسری شادی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں، البتہ ارباز اور ملائیکہ اروڑا کے بارے میں تو سب جانتے ہیں۔ دونوں کی شادی 1998 میں ہوئی اور پھر دونوں میں 19 سال بعد علیحدگی ہوئی تھی۔

بعد ازاں ملائیکہ اروڑا کے بالی ووڈ اداکار ارجن کپور سے ملاقاتیں اور پھر تعلقات بڑھ گئے۔

ارباز خان اور شوریٰ کی تقریب نکاح خانز کی بہن ارپیتا کے گھر ممبئی میں ہوئی۔ جس کی تصاویر اداکار نے پیر کی صبح انسٹاگرام پر شیئر کیں اور سب سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!