بھارتی کامیڈین شو کے بعد سے لاپتہ

بھارتی کامیڈین شو کے بعد سے لاپتہ

اہلیہ نے پولیس میں رپورٹ درج کروادی
بھارتی کامیڈین شو کے بعد سے لاپتہ

ویب ڈیسک

|

4 Dec 2024

بھارتی کامیڈین سنیل پال شو کے بعد لاپتہ ہوگئے جس پر بیوی نے پولیس میں رپورٹ درج کروادی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 49 سالہ کامیڈین نے ایک شو کےلیے ممبئی سے باہر کا سفر کیا، انہوں نے اہلیہ کو بتایا تھا کہ وہ 3 دسمبر کو گھر واپس لوٹ آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈین کے گھر واپس نہ پہنچنے اور انکا موبائل مسلسل بند مل رہا ہے جس پر اہلیہ سریتا پال نے ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں شوہر کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی ہے۔

سنیل پال کی اہلیہ نے ممبئی پولیس کو بتایا کہ وہ بار بار اپنے شوہر سے رابطے کے لیے نمبر ملا رہی ہیں پر کوئی جواب موصول نہیں ہورہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل پال نے 2005ء میں دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج میں حصہ لیا اور شو جیت کر شہریت کی بلندیاں حاصل کیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!