بشریٰ انصاری کا سابق شوہر سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

بشریٰ انصاری کا سابق شوہر سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

اب سابق شوہر اپنے نواسے نواسیوں کی دیکھ بھال میں مکمل دلچسپی لیتے ہیں
بشریٰ انصاری کا سابق شوہر سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

Webdesk

|

21 Jul 2026

کراچی: سینئر اداکارہ بشری انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق کے بعد ان کے سابق شوہر اقبال انصاری میں نمایاں تبدیلی آئی اور اب وہ ایک اچھے والد اور نانا کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

 اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی پہلی شادی اور طلاق سے متعلق کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے دوران گھر کی تمام ذمہ داریاں، بچوں کی پرورش اور اپنے مصروف شوبز کیریئر کو سنبھالنے کا بوجھ تقریبا اکیلے ہی میرے کندھوں پر تھا۔

اداکارہ کے مطابق اس دور میں مجھے اپنے سابق شوہر کی جانب سے خاطر خواہ تعاون حاصل نہیں تھا اور میں دن رات محنت کر کے گھر اور بچوں کی دیکھ بھال کرتی رہی۔ بشری انصاری نے کہا کہ طلاق کے بعد صورتحال مکمل طور پر بدل گئی، سابق شوہر اب اپنی بیٹیوں اور نواسے نواسیوں کے بہت قریب ہیں۔

 ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، ان کی خیریت دریافت کرتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال میں بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جب میرے بچے چھوٹے تھے تو ڈائپر تبدیل کرنے سے لے کر تمام ذمہ داریاں میں خود نبھاتی تھی۔

 اب سابق شوہر اپنے نواسے نواسیوں کی دیکھ بھال میں مکمل دلچسپی لیتے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!