بیٹے کی جانب سے پروگرام میں پول کھولنے پر ندا یاسر سٹ پٹا گئیں

بیٹے کی جانب سے پروگرام میں پول کھولنے پر ندا یاسر سٹ پٹا گئیں

ندا یاسر نے اپنی خفت مٹانے کی بھی کوشش کی
بیٹے کی جانب سے پروگرام میں پول کھولنے پر ندا یاسر سٹ پٹا گئیں

ویب ڈیسک

|

23 Mar 2025

معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان ندا یاسر کے بیٹے بالاج نے اپنی ہی والدہ کے لائیو شو کے دوران ان کی پول کھول دی۔

شاہ برادران، شیراز اور مسکان کے ساتھ ساتھ ندا یاسر کے بیٹے بالاج بھی شو کے مہمان بنے۔ اس دوران بالاج نے ایک سوال کے جواب میں اپنی ہی والدہ کا پول کھول دیا۔

ندا یاسر نے بچوں سے اُس ڈش کے بارے میں سوال کیا جو اُن کی والدہ بناتی ہے اور وہ پسند نہیں کرتے۔

اس پر شیراز نے بتایا کہ انہیں ابلے ہوئے چاول پسند نہیں جبکہ وہ چکن لیگ پیس شوق سے کھاتے ہیں۔

جب یہی سوال ندا نے اپنے بیٹے بالاج سے پوچھا تو بالاج نے بےساختہ جواب دیا کہ 'میری امی کھانے پکاتی ہی نہیں ہیں'۔

یہ جواب ندا یاسر کیلیے انتہائی حیران کن تھا اور وہ ہکا بکا بھی ہوئیں تاہم ایک منٹ کے اندر بہت ہی چالاکی سے خفظ مٹاتے ہوئے کہا کہ ’ہاں کچھ نہیں پکاتیں بس دماغ پکاتی ہیں ہیں نا؟‘ انہوں نے بالاج سے یہ سوال کیا۔

اس پر بالاج نے پھر اپنی بات دہرائی اور کہا کہ ماں گھر میں کھانا نہیں بناتیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!