12 hours ago
اداکارہ کی موت کو 10 دن، لاش لاوارث حالت میں مردہ خانے میں موجود، کسی نے رابطہ نہ کیا

ویب ڈیسک
|
21 Jun 2025
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ عائشہ خان کے بیٹوں یا بیٹی نے رابطہ نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق تین روز قبل مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ عائشہ خان کی تعفن زدہ لاش 3 روز سے ایدھی ہوم میں موجود ہے اور ان کے دو بیٹوں یا بیٹی کی جانب سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
پولیس نے کسی محرم کو لاش دینے کا فیصلہ کیا، فی الوقت کراچی میں بھانجھا انتظامات دیکھ رہا ہے تاہم جنازے کے حوالے سے اس وقت تک فیصلہ نہیں ہوگا جب تک کوئی قریبی رشتے دار رابطہ نہیں کرتا۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ کی بیٹی لندن، ایک بیٹا ملائشیا جبکہ دوسرا بیٹا اسلام آباد میں مقیم ہے۔ ان میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی موت کو گیارہ دن گزر چکے ہیں وہ اپنے فلیٹ سے مردار حالت میں ملی تھیں، جس پر طبی ماہرین نے بتایا تھا کہ لاش ایک ہفتے سے زائد پرانی ہے۔
Comments
0 comment