اداکارہ کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر

اداکارہ کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر

اداکارہ کو چلنے پھرنے میں بھی بہت پریشانی کا سامنا ہے
اداکارہ کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر

Webdesk

|

9 Dec 2024

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ اور بھارت کی مشہور اداکارہ سائرہ بانو کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ 

بھارتی رپورٹس کے مطابق، 80 سالہ اداکارہ کو اکتوبر 2024 میں نمونیا کی تشخیص ہوئ، جس کے بعد انکو طبی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا اور اب ان کی ٹانگ میں خون کے دو لوتھڑے بن گئے ہیں۔

اس مرض کیوجہ سے اداکارہ کو چلنے پھرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم وہ گھر میں سہارے سے چل پھر لیتی ہیں اور باہر انکے لیے چہل قدمی مشکل ہو جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق انکا علاج جاری ہے تاہم اس حوالے سے ڈاکٹرز نے کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!