اداکارہ نے اپنے بوائے فرینڈز سے خاموشی سے شادی کرلی

اداکارہ نے اپنے بوائے فرینڈز سے خاموشی سے شادی کرلی

شادی راجستھان میں 23 مارچ کو ہوئی ہے
اداکارہ نے اپنے بوائے فرینڈز سے خاموشی سے شادی کرلی

ویب ڈیسک

|

25 Mar 2024

بالی ووڈ کی معروف خوبرو اداکارہ تاپسی پنو نے خاموشی سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے گزشتہ کئی سالوں کے دوست (بوائے فرینڈ) و بیڈمنٹن کھلاڑی متھیاس بوے سے شادی کی ہے۔

شادی کی یہ تقریب ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں 23 مارچ کو ہوئی جس میں صرف فرست فیملی اور بہت قریبی دوستوں نے شرکت کی، اداکارہ نے شادی کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تاپسی اپنے دوستوں اور ساتھی فنکاروں کے لیے ممبئی میں شادی کی پرتعیش تقریب کا اہتمام جلد کریں گی۔

یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ کی شادی کی رسومات 20 مارچ سے شروع ہوئیں، پہلے نکاح عیسائی اور پھر ہندو مذہبی رسم و رواج سے ہوا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!