اداکارہ ثروت گیلانی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اداکارہ ثروت گیلانی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ثروت گیلانی کے اس سے قبل دو بیٹے ہیں
اداکارہ ثروت گیلانی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Webdesk

|

27 Dec 2023

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ثروت گیلانی نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر کیا۔

انڈسٹری میں بولڈ کردار کرنے والی مشہور اداکارہ کی 2014 میں سرجن فہد مرزا سے شادی ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں دو بیٹوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

ثروت گیلانی کے پہلے بیٹے روحان مرزا کی پیدائش 2015 جبکہ دوسرے بیٹے عزیز محمد کی پیشائش 2017 میں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لکس اسٹائل ایوارڈ 2023 کی تقریب میں اداکارہ نے اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔
 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!