4 hours ago
حرا مانی کے نئے فوٹو شوٹ پر ہنگامہ، بولڈ لباس پر صارفین بھڑک اٹھے
ویب ڈیسک
|
25 Oct 2025
مشہور اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں، جہاں ان کے تازہ فوٹو شوٹ نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ساڑھی میں تصویریں شیئر کیں، جن میں وہ منفرد انداز میں نظر آئیں۔ تاہم، ان کے اس انداز کو کئی صارفین نے ضرورت سے زیادہ بولڈ قرار دیا اور مختلف تبصرے کیے۔
ایک صارف نے لکھا، "اداکارہ کے بچے بڑے ہو رہے ہیں، انہیں اب اپنے امیج کا خیال رکھنا چاہیے"، جبکہ دوسرے نے طنزیہ انداز میں کہا، "یہ سب اسی شوبز کلچر کا حصہ ہے جس میں یہ لوگ رہتے ہیں۔"
کچھ صارفین نے مشورہ دیا کہ "خوبصورتی سادگی میں ہے، لباس میں بھی توازن ہونا چاہیے۔"
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حرا مانی کو بارش میں ساڑھی پہن کر کیے گئے فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Comments
0 comment