1 hour ago
لوگوں نے اپنے اپنے معیار بنا لئے ہیں، فضیلہ قاضی
Webdesk
|
1 Feb 2026
لاہور: سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ خواب دیکھنا اچھی بات ہے لیکن جب تک خوابوں کی تعبیر کے لئے عملی اقدامات نہ کئے جائیں ان خوابوں کو دیکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ، آج کے دور میں لوگ حقیقت پسندی سے بہت دور ہیں ۔
سوشل میڈیا نے معاشرے کا مزاج ہی بدل دیا ہے اور لوگوں نے اپنے اپنے معیار بنا لئے ہیں۔
ایک انٹر ویو میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ انسان کی ایک عمر ہوتی ہے جس میں وہ سہانے خواب دیکھتا ہے ، اس میں کوئی بری بات نہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ آپ ان خوابوں کی تعبیر کے لئے کچھ کرتے بھی ہیں یا نہیں ۔
میرا یہ ایمان ہے کہ آپ مثبت سوچ رکھیں اپنی بھرپور کوشش کریں او رنتیجہ رب کی ذات پر چھوڑ دیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جو غیر معمولی تبدیلی رونما ہوئی ہے اس کے کئی پہلو ہیں ، اس میں سب سے بڑا کردار اینڈرائیڈ موبائل کا ہے جس نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا ہے ، اس نے رشتے کمزور کئے ہیں کیونکہ سب اس میں اتنے مصروف ہو گئے ہیں کہ اپنوں کے لئے بھی وقت نہیں ہوتا ۔
دوسرا ہم خواہشوں کے پیچھے بھاگنے لگ پڑے ہیں اور اس کے لئے دن رات کی تفریق ختم ہو گئی ہے جس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
Comments
0 comment