ماہرہ خان کا فلم رئیس کے بعد سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

ماہرہ خان کا فلم رئیس کے بعد سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

ماہرہ خان نے اس بات کا انکشاف حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں کیا
ماہرہ خان کا فلم رئیس کے بعد سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

5 Dec 2024

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ فلم رئیس کے بعد وہ انتہائی سنگین بیماری میں مبتلا ہو گئی تھی جس سے انہوں نے چھٹکارا حاصل کر لیا ہے تاہم یہ کوئی اسانی سے نہیں بلکہ مشکل سے حاصل کیا گیا۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور بتایا کہ ان کی عمر 40 سال ہو گئی ہے تاہم انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ 30 سال سے وہ اپنی صحت پر توجہ نہیں دے پا رہی تھیں۔

ماہرا خان کے مطابق بالی وڈ فلم رئیس میں کام کرنے کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ان لائن ٹرولنگ اور تنقید کے بعد وہ ڈپریشن کی مریضہ بن گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں شدید قسم کے مسائل کا سامنا بھی رہا تھا۔

ماہرہ نے بتایا کہ وہ کئی عرصے تک ڈپریشن کا شکار رہیں اور اس بیماری سے لڑتی رہیں اس دوران ان کی دوستوں اور گھر والوں نے بہت زیادہ مدد کی جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن جیسی بیماری کو شکست دینے میں کامیاب رہیں۔

ماہرہ خان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن دراصل ایک بیماری ہے اور ہمیں اس پر کھل کر بات کرنی چاہیے تاکہ متاثرہ شخص جن مسائل کا سامنا کر رہا ہے اس کو اس سے نکالنے میں مدد مل سکے یا پھر اس کا علاج ممکن ہو۔

ماہرہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ بیماری کو شکست دینے کے بعد اب بالکل صحت مند ہیں اور ڈپریشن سے متاثرہ بالخصوص خواتین کے لیے کام بھی کر رہی ہیں انہوں نے زور دیا کہ خواتین اس بیماری کے بارے میں کسی کو بتانے سے گھبرائیں یا ہچکچائیں بالکل بھی نہیں بلکہ اس کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ یہ کوئی سنگین مرض یا پشیمانی والی بیماری نہیں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!