10 hours ago
میرا کو خراب انگریزی کی وجہ سے برطانیہ سے ڈی پورٹ کر کے 10 سال کی پابندی لگائی گئی، والدہ
میرا نے ٹرانزٹ کو ٹرانزیکشن کہا تھا، والدہ
![میرا کو خراب انگریزی کی وجہ سے برطانیہ سے ڈی پورٹ کر کے 10 سال کی پابندی لگائی گئی، والدہ](https://dialoguepakistan.com/ur/upload/media/posts/2025-02/13/myr-khw-khrb-ngryzy-khy-wjh-sy-brtnyh-sy-ddy-pwrtt-khr-khy-10-sl-khy-pbndy-lgy-y-gy-y-wldh_1739445971-b.jpg)
ویب ڈیسک
|
13 Feb 2025
اداکارہ میرا کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ بیٹی کو خراب انگریزی کی وجہ سے برطانیہ میں 10 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میرا کی والدہ نے انکشاف کیا کہ خراب انگریزی کی وجہ سے اداکارہ میرا کو براطانیہ میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔
والدہ کے مطابق میرا نے ٹرانزٹ کی جگہ ٹرانزیکشن بولا جس پر امیگریشن حکام کو انہیں لندن سے واپس بھیجا اور دس سال کی پابندی لگادی۔
میرا کی والدہ برطانیہ ہائی کمیشن سے درخواست کی کہ میرا کو ویزا جاری کیا جائے۔ میرا آرٹسٹ ہے، اس کا لندن آنا ضروری ہے، اس کی نئی فلم میں لندن کے سین فلمبند کرنا ضروری ہیں، یہ 10 برس پرانی بات ہے اب تو میرا بہت اچھی انگریزی بولتی ہے۔
Comments
0 comment