پاکستانی گلوکارہ سائرہ پیٹر کو امریکا میں ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پاکستانی گلوکارہ سائرہ پیٹر کو امریکا میں ایوارڈ سے نواز دیا گیا

امریکی کانگریس ہاس میں مدعو کیا جانا باعثِ اعزاز ہے۔
پاکستانی گلوکارہ سائرہ پیٹر کو امریکا میں ایوارڈ سے نواز دیا گیا

Webdesk

|

11 Feb 2026

نیویارک : پاکستان سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ صوفی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کو امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امریکی کانگریس کے ایوان میں منعقدہ عالمی تقریب شی لیڈز دی نیشنز کے دوران اعلی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

امریکی کانگریس میں منعقد ہونے والے She Leads the Nations Global Summit میں امریکا سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنما، ماہرین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

اس عالمی اقدام کی بنیاد لِز ڈوئل نے رکھی، جو 2021 میں قائم ہونے والی تحریک She Leads America کا عالمی توسیعی منصوبہ ہے، جس کا مقصد حکومت، میڈیا، کاروبار، تعلیم، صحت، دفاع اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

تقریب میں دنیا بھر سے منتخب کی گئی 14 خواتین رہنمائوں کو ان کی قیادت، خدمات اور اثر و رسوخ کے اعتراف میں اعزازات دیے گئے۔

صوفی اوپیرا گلوکارہ اور پاکستان کی پہلی اوپراٹک آواز سائرہ پیٹر نے کہا کہ میرے لیے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی کانگریس ہاس میں مدعو کیا جانا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

سائرہ پیٹر نے مزید کہا کہ انہیں امریکی محکمہ خارجہ کے خصوصی دورے کی دعوت بھی دی گئی، جہاں آفس آف ڈیموکریسی، ہیومن رائٹس اینڈ لیبر کی افسر مس بیلسِس رومیرو نے میزبانی کی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے روایتی لباس میں پاکستان کے پرچم کے سامنے تصویر بنوانے پر فخر محسوس ہوا۔

تقریب کے دوران صوفی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کو اسٹیج پر مدعو کرنے سے قبل ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے صوفی پیغامِ امن اور ہم آہنگی کو موسیقی کے ذریعے دنیا بھر میں متعارف کرایا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!