راکھی ساونت کا اچھا شوہر ملنے تک شادیاں کرنے کا اعلان

راکھی ساونت کا اچھا شوہر ملنے تک شادیاں کرنے کا اعلان

جب تک اچھا شوہر نہیں ملے گا شادیاں کرتی رہوں گی، اداکارہ کا انٹرویو
راکھی ساونت کا اچھا شوہر ملنے تک شادیاں کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

29 Dec 2023

 

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ نے اچھا شوہر ملنے تک شادیاں کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے ایک انٹرویو میں عدالت سے درخواست کی کہ وہ عادل اور اُن کے طلاق کا سرٹیفیکٹ جاری کردے تاکہ وہ شادی کرسکیں۔

راکھی نے کہا کہ ’میں مستقبل میں اچھے لڑکے سے شادی کر کے زندگی بسر کرنا چاہتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب پر اداکارہ نے کہا کہ ’ آج اعلان کررہی ہوں کہ جب تک مجھے ایک اچھا جیون ساتھی نہیں ملے گا، میں تب تک شادیاں کرتی رہوں گی کیونکہ یہ میری زندگی ہے اور زندگی صرف ایک ہی بار ملتی ہے‘۔

اداکارہ نے کہا کہ مرنے کے بعد دوسری زندگی نہیں مل سکتی لیکن ایک شادی کے ٹوٹنے کے بعد دوسری شادی ضرور کی جاسکتی ہے، بالی ووڈ کی اداکارائیں کئی بوائے فریںڈز رکھتی ہیں انہیں کوئی تنقید کا نشانہ نہیں بناتا البتہ شادی کی بات پر سب تنقید کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ عادل درانی نامی بھارتی شہری سے شادی کے بعد راکھی ساونت نے مسلمان ہونے کا اعلان کر کے اپنا نام فاطمہ رکھا اور پھر انہوں نے رواں سال عمرہ بھی ادا کیا۔ بعد ازاں اداکارہ نے اپنے شوہر پر دھوکا دہی اور تشدد کا الزام عائد کر کے مقدمہ بھی درج کرایا تھا جس کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!