ریما سے پہلی ملاقات لاہور کی ہیرا منڈی میں ہوئی تھی، فلم ساز کا انکشاف

ریما سے پہلی ملاقات لاہور کی ہیرا منڈی میں ہوئی تھی، فلم ساز کا انکشاف

ہم اپنی فلم میں کاسٹ کیلیے نئی لڑکیاں تلاش کررہے تھے تو ہیرا منڈی میں ریما کو دیکھا مگر اُسے مسترد کردیا تھا
ریما سے پہلی ملاقات لاہور کی ہیرا منڈی میں ہوئی تھی، فلم ساز کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

7 Dec 2024

معروف پاکستانی فلمساز ناصر ادیب نے انکشاف کیا ہے کہ ہم فلم میں لڑکی کی کاسٹ کیلیے لاہور کی ہیرا منڈی گئے جہاں ریما خان سے ملاقات ہوئی تھی۔

معروف مصنف اور فلمساز نے نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور انکشاف کیا کہ ہم ایک فلم میں ہیروئن کی کاسٹ کیلیے ہیرا منڈی گئے جہاں ہماری ملاقات ریما خان سے کروائی گئی تھی تاہم ہم نے اُسے مسترد کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’ماضی میں جب انہوں نے اور یونس ملک نے نئی اور چھوٹی کاسٹ پر فلم بنانی چاہی تو انہوں نے نئی ہیروئنز کو تلاش کرنا شروع کیا، اس فلم میں غلام محی الدین سمیت دوسرے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن دونوں فلم کے لیے دو نئی ہیروئنز تلاش کر رہے تھے‘۔

اُن کے مطابق نئی ہیروئنز کی تلاش کے لیے یونس خان نے انہیں ”ہیرا منڈی“ چل کر لڑکیاں تلاش کرنے کا مشورہ دیا، جس پر دونوں وہاں گئے تو بڑا پروٹوکول ملا، ہیروئن کی ماں نے چائے بہت اہتمام سے پائی پھر تھوڑی دیر میں ایک لڑکی سامنے آئی۔

انہوں نے بتایا کہ یونس خان اور مجھے وہ لڑکی سمجھ نہیں آئی پھر ہم ناکام واپس لوٹے تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ لڑکی انڈسٹری کی سپر اسٹار بنی جسے ریما کے نام سے پہچان ملی۔

ناصر ادیب کے مطابق ریما کے پسند نہ آنے کی وجہ اُس کی آنکھیں تھی کیونکہ شخصیت کے حساب سے آنکھیں ٹھیک نہیں لگ رہی تھیں اور جس کی آنکھیں نہ بولیں وہ آرٹسٹ نہیں بن سکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریما نے انڈسٹری میں آکر جو مقام حاصل کی وہ اُن کی محنت اور لگن کی وجہ سے حاصل ہوا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!