15 hours ago
شہریار منور کی دسمبر میں شادی کی تصدیق، لڑکی کے بارے میں اشارہ دے دیا
شہریار منور نے لڑکی کے بارے میں اشارہ دے دیا
ویب ڈیسک
|
4 Dec 2024
پاکستانی فلم ساز اور اداکار شہریار منور نے تصدیق کی ہے کہ وہ دسمبر میں شادی کرنے جارہے ہیں۔
اداکار نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے مستقبل کے پلان کے حوالے سے گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'ہاں دسمبر کے آخر میں شادی کررہا ہوں'۔
میزبان نے شہریار منور سے دلہن کے بارے متعدد بار پوچھنے کی کوشش کی تاہم وہ زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
انہوں نے بس یہ بتایا کہ لڑکی کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے اور وہ کوئی معروف بھی نہیں ہے۔
Comments
0 comment