سلمان خان بال بال بچ گئے، شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ایک شخص داخل۔۔ پھر کیا ہوا؟
پولیس نے بروقت ایکشن لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا
ویب ڈیسک
|
6 Dec 2024
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان کو شوٹنگ سیٹ پر داخل ہوکر دھمکی دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے شوٹنگ سیٹ پر ایک شخص کو غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ منگل کے روز پیش آنے والے واقعے میں مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر پوچھا، "بشنوئی کو بلاؤں؟"
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے شیواجی پارک پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ سلمان خان کو پہلے ہی لارنش بشنوئی گینگ اور اُس کے ساتھیوں سے خطرہ ہے اور ایسے وقت میں یہ معاملہ پیش آیا۔
اس سے قبل پولیس 32 سالہ بھیخا رام کو کرناٹک سے گرفتار کرچکی ہے جس نے سلمان خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھیں۔
Comments
0 comment