سشمیتا سین نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کو غیر آئینی قرار دے دیا

سشمیتا سین نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کو غیر آئینی قرار دے دیا

سشمیتا سین کی بھارتی حکومت پر شدید تنقید
سشمیتا سین نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کو غیر آئینی قرار دے دیا

ویب ڈیسک

|

23 Jan 2024

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے گئے رام مندر کے افتتاح پر سابق ملکہ حسن اور معروف اداکارہ سشمیتا سین نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔ 

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کو منہدم کرکے بنائے گئے رام مندر کا افتتاح کیا جس میں کچھ فنکار شریک ہوئے جبکہ متعدد ہندو فنکار اس اقدام پر سراپا احتجاج نظر آئے۔

سابق ملکہ حسن سشمیتا سین نے سوشل میڈیا پر بھارتی آئین کی تمہید شیئر کی جو کہ ملک کے سیکولر ہونے یعنی  ہر مذہب، زبان، رنگ، نسل اور برادری کو یکساں حقوق اور آزادی  کی ضمانت دیتا ہے۔

سشمیتا سین نے آئین کے جس حصے کا عکس شیئر کیا اس میں لکھا تھا کہ”ہم ہندوستان کے لوگوں نے، ہندوستان کو ایک خودمختار، سوشلسٹ، سیکولر، جمہوری اور اس کے تمام شہریوں کے لیے انصاف، سماجی، اقتصادی اور سیاسی کو محفوظ بنانے کا پختہ عزم کیا ہے جہاں سوچ، اظہار، عقیدہ، ایمان اور عبادت کی آزادی ہوگی اور حیثیت، مواقع کی مساوات اور ان سب کو فروغ دینا شامل ہوگا اور یہ کہ فرد کے وقار اور قوم کے اتحاد اور سالمیت کو یقینی بنانے والے بھائی چارے کو ہماری دستور ساز اسمبلی میں 26 نومبر 1949 کو منظور کیے گئے اس آئین کو اپنانے، نافذ کرنے اور عمل کرنے پر اتفاق کیا''۔

سشمیتا سین کے ساتھ بھارت کے سیکولر ملک ہونے کی حمایت میں دیگر کئی فنکاروں نے بھی آواز اٹھائی۔  کنی کسروتی اور ریما کالنگل نے بھی آئین کی اس تمہید کو من و عن ‘مدر لینڈ’ کے کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا۔

یہی پوسٹ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف مصنف اور ہدایت کار اتل مونگیا بھی انسٹاگرام پوسٹ پر شیئر کرچکے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!