استاد امانت علی کی آواز کا جادو، بھارتی اداکارہ بھی سحر میں جکڑ گئیں

استاد امانت علی کی آواز کا جادو، بھارتی اداکارہ بھی سحر میں جکڑ گئیں

بھارتی اداکارہ ممتاز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، شفقت امانت علی نے آواز کا جادو جگایا
استاد امانت علی کی آواز کا جادو، بھارتی اداکارہ بھی سحر میں جکڑ گئیں

Webdesk

|

27 Dec 2023

بھارتی اداکارہ ممتازبھی نامور پاکستانی گلو کار غلام علی کی مسحور کن آواز کی مداح  ہو گئیں۔بھارتی اداکارہ پاکستانی گلوکار کی غزل چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے سن کر جھومتی رہیں۔

 بھارت کی نامور فلم سٹار ممتاز ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، اداکارہ ممتاز کراچی کےبعد لاہور میں موجود ہیں جہاں ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جا رہاہے۔

بھارتی اداکارہ ممتاز جب لاہور میں آئیں تھیں تو ان کے اعزاز میں ہروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس تقریب میں فلم سٹار ریشم، احسن خان اور گلوکارشفقت امانت علی خان سمیت دیگر شوبز شخصیات بھی موجود تھیں۔

 تقریب کے دوران فلم سٹار ممتاز اور ریشم نے رقص پیش کیا پھر ممتاز کے لئے ایک اور تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں نامور پاکستانی گلوکار غلام علی نے چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے غزل پر آواز کا جادو جگایا۔

غلام علی کی مسحور کن آواز پر گلوکار وارث بیگ، اداکار احسن خان کے ساتھ بھارتی اداکار ممتاز بھی غلام علی کو  داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں۔

علاوہ ازیں شفقت امانت علی خان نے بھی اپنی مدھر آواز میں پُرانے گانے پیش کیے، جسے سُن کر تمام حاضرین عش عش کراٹھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!