بھارتی کرکٹر کی طلاق، اہلیہ نے ایک ارب سے زائد رقم کا مطالبہ کر دیا ؟

بھارتی کرکٹر کی طلاق، اہلیہ نے ایک ارب سے زائد رقم کا مطالبہ کر دیا ؟

دونوں کے درمیان طلاق کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے
بھارتی کرکٹر کی طلاق، اہلیہ نے ایک ارب سے زائد رقم کا مطالبہ کر دیا ؟

ویب ڈیسک

|

22 Feb 2025

بھارتی کھلاڑی یرویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے میڈیا میں گردش کر رہی ہے۔ 

دعوی کیا ہے

خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دھناشری نے یزویندر چہل سے نان نفقے کے طور پر 1 ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے (60 کروڑ بھارتی روپے) کا مطالبہ کیا ہے۔

ان خبروں کو تقویت اس وقت ملی جب دونوں کے درمیان علیحدگی کا کیس فیملی کورٹ میں پہنچا۔

حقیقت کیا ہے؟

 تاہم، دھناشری کے گھر والوں نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے میڈیا کو خبردار کیا ہے کہ غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔

دھناشری کی وکیل ادیتی موہینی نے بھی تصدیق کی ہے کہ معاملہ عدالت میں ہے اور میڈیا کو صرف تصدیق شدہ معلومات ہی رپورٹ کرنی چاہیے۔

 انہوں نے طلاق کے معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

اہل خانہ اور وکیل کی وضاحت کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ نان نفقے کے مطالبے کی خبریں بے بنیاد ہیں اور اس معاملے میں صرف عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

 میڈیا کو چاہیے کہ وہ تصدیق شدہ معلومات ہی رپورٹ کرے تاکہ عوام کو درست معلومات فراہم کی جا سکیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!