ریاض سیزن میں اسٹیج پر خانہ کعبہ بنانے کا دعوی بے بنیاد نکلا

ریاض سیزن میں اسٹیج پر خانہ کعبہ بنانے کا دعوی بے بنیاد نکلا

دعویٰ کیا جارہا تھا کہ اسٹیج پر خانہ کعبہ کا ماڈل پیش کیا گیا ہے
ریاض سیزن میں اسٹیج پر خانہ کعبہ بنانے کا دعوی بے بنیاد نکلا

Webdesk

|

19 Nov 2024

سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ریاض سیزن کے دوران ماڈلز کی کیٹ واک کی ایک ویڈیو کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کیے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو جو سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ریاض سیزن 2024 کے دوران مسلمانوں کے مقدس مقام خانہ کعبہ سے مشابہت کے لیے بنائے گئے اسٹیج کو دکھایا گیا۔

دعویٰ 

کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب روشن خیالی کی طرف اس قدر تیزی سے گامزن ہے کہ اب کعبے کا ماڈل موسیقی اور انٹرٹینمنٹ کے پروگراموں میں استعمال ہورہا ہے۔

ویڈیو میں ایک مکعب کی شکل کا ڈھانچہ دکھایا گیا ہے جس میں اسٹیج کے پیچھے روشن روشنی اور بصری مناظر دکھائے گئے اور اس کے سامنے رقاص اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے۔

اس کلپ نے انٹرنیٹ صارفین میں ہلچل مچا دی جنہوں نے مبینہ طور پر اسے اسلام کی مقدس ترین سائٹ کا مذاق اڑایا۔

دعویٰ یہ بھی کیا گیا کہ سعودی حکام نے ریاض سیزن فیشن شو 2024 کے دوران اسٹیج پر خانہ کعبہ کا ڈھانچہ رکھا، جو ہر سال دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور فنکاروں کی میزبانی کرتا ہے۔

صارفین نے سعودی حکومت اور انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا اسی کے ساتھ کسی نے بھی واقعے کی تصدیق نہیں کی۔

حقییقت کیا ہے؟

حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو 2023 کی ہے اور دوسری بڑی حقیقت یہ ہے کہ اسٹیج پر خانہ کعبہ سے مشابہہ کوئی ماڈل پیش نہیں کیا گیا، انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر ایڈیٹڈ ہیں۔

دوسری جانب علامہ طاہر اشرفی نے بھی تصدیق کی ہے کہ انٹرنیٹ پر جاری ویڈیوز اور تصاویر بے بنیاد ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!