میڈیکل اسٹوروں کیلئے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان

میڈیکل اسٹوروں کیلئے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان

میڈیکل سٹوروں پر فارماسسٹ کی موجودگی لازمی قرار دے دی گئی
میڈیکل اسٹوروں کیلئے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان

Webdesk

|

15 Feb 2025

حکومت نے میڈیکل سٹوروں کیلئے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا ہے میڈیکل سٹوروں پر فارماسسٹ کی موجودگی لازمی قرار دے دی گئی اب ملک بھر کے تمام میڈیکل اسٹورز کو اپنے ہی لائسنس کے تحت چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

 کرائے کے لائسنس کو ختم کر دیا گیا ہے۔ ہر فارمیسی میں ہر وقت ایک کولیفائڈ فارماسسٹ کی موجودگی ضروری ہوگی، فارماسسٹ کی غیر موجودگی میں دوا فراہم نہیں کی جائے گی، اسی طرح ہسپتالوں میں چلنے والے غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کو بند کر دیا جائے گا۔

 اگر کوئی نیا میڈیکل سٹور کھولا جاتا ہے تو اس میں اپنا ہی فارماسسٹ موجود ہونا ضروری ہوگا۔تمام متعلقہ ڈائریکٹریٹس کو اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!