عتیقہ اوڈھوکا اپنی تیسری شادی سے متعلق اہم انکشاف

عتیقہ اوڈھوکا اپنی تیسری شادی سے متعلق اہم انکشاف

دوسرے شوہر جاوید کے ساتھ 16برس تک شادی رہی، ہماری ایک بیٹی بھی ہے، جب ہماری شادی ختم ہوئی تو بہت مہذب انداز میں ختم ہوئی تھی۔
عتیقہ اوڈھوکا اپنی تیسری شادی سے متعلق اہم انکشاف

Webdesk

|

7 Jul 2024

کراچی: پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ بیٹے کے کہنے پر انہوں نے اپنے تیسرے شوہر ثمر علی خان کو شادی کی پیشکش کی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں عتیقہ اوڈھو نے فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی تیسری شادی میں اپنے بیٹے کے کردار کے بارے میں کھل کر بات کی اور ساتھ ہی زندگی کے نشیب و فراز پر بھی گفتگو کی۔

انہوں نے بتایاکہ دوسرے شوہر جاوید کے ساتھ 16برس تک شادی رہی، ہماری ایک بیٹی بھی ہے، جب ہماری شادی ختم ہوئی تو بہت مہذب انداز میں ختم ہوئی تھی۔

 دوسری شادی ختم ہونے کے چند سال کے بعد ایک فیملی ایونٹ میں ثمر علی خان سے ملاقات ہوئی۔اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے بلال نے ہماری شادی میں اہم کردار ادا کیا۔

 اس نے مجھے بٹھا کر بات کی اور کہا کہ آپ نے بہت مشکلات دیکھی ہیں، یہ شخص اچھا ہے، ہم بھی اسے پسند کرتے ہیں وہ بھی آپ میں دلچسپی رکھتا ہے آپ کو شادی کرلینی چاہیے۔

عتیقہ اوڈھو کے مطابق انہوں نے بیٹے سے کہا کہ تمہاری دو بہنیں بھی ہیں، وہ ہمیں بالکل پسند نہیں کرتیں جس پر اس نے یقین دہانی کروائی کہ انہیں وہ دیکھ لے گا۔عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ وہ ثمر علی کو چائے پر لے کر گئیں اور وہاں شادی کے لیے پرپوز کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!