احمد علی اکبر کی قوالی نائٹ کے بعد مہندی نائٹ کے چرچے

احمد علی اکبر کی قوالی نائٹ کے بعد مہندی نائٹ کے چرچے

مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے مہندی کی تقریب سے دولہا اور دلہن کا مختصر ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا گیا ہے
احمد علی اکبر کی قوالی نائٹ کے بعد مہندی نائٹ کے چرچے

Webdesk

|

15 Feb 2025

کراچی: معروف پاکستانی اداکار احمد علی اکبر کی مہندی کی تقریب کی چند تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں۔ آج کل پاکستان شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے یکے بعد دیگرے فنکاروں کی شادی کی خبر سامنے آ رہی ہے۔

ابھی مداح کبری خان اور گوہر رشید، امیر گیلانی اور ماورا حسین کی شادی کی تصاویر کے سِحر سے باہر نہیں آئے تھے کہ اب اداکار احمد علی اکبر کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بننے لگی ہیں۔

یوں تو دولہا میاں احمد علی اکبر نے اپنی شادی کے حوالے سے کوئی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی تاہم ان کے قریبی دوست اور پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار عثمان مختار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مہندی نائٹ کی تصاویر شیئر کر دیں۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے مہندی کی تقریب سے دولہا اور دلہن کا مختصر ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا گیا ہے، جس میں یہ جوڑی خوب ہلہ گلہ کرتی نظر آ رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مختلف تصاویر میں اداکار عثمان خالد بٹ، گلوکار و اداکار عزیر جیسوال، اداکارہ اشنا شاہ سمیت دیگر دکھائی دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ احمد علی اکبر جلد ڈیجیٹل کری ایٹر ماہم بتول کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!