2 hours ago
ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے نام کا ماسک پہن کر کنسرٹ میں انٹری
Webdesk
|
29 Apr 2026
کراچی: پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی امریکہ میں عاصم اظہر کے حالیہ کنسرٹ میں موجودگی نے سوشل میڈیا پر نئی قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔
وائرل ویڈیوز میں ہانیہ عامر نے کنسرٹ کے دوران سرخ ماسک اور کیپ پہن کر نسبتا غیر نمایاں رہنے کی کوشش کی، تاہم مداحوں نے انہیں فورا پہچان لیا۔
بعض سوشل میڈیا صارفین کا دعوی ہے کہ ماسک پر مبینہ طور پر عاصم علی درج تھا، جس نے مداحوں کی دلچسپی اور چہ مگوئیوں میں مزید اضافہ کر دیا۔
کنسرٹ کے دوران ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کے گانوں پر جھومتے، گنگناتے اور بھرپور انداز میں سپورٹ کرتے دیکھا گیا۔
ایک موقع پر عاصم اظہر نے اسٹیج سے جھک کر ان سے مصافحہ بھی کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے تعلق سے متعلق قیاس آرائیاں مزید تیز ہو گئیں۔
یاد رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ماضی میں بھی اپنے تعلقات کی خبروں کے باعث توجہ کا مرکز رہے ہیں، جبکہ میرب علی سے عاصم اظہر کی علیحدگی کے بعد دونوں کے دوبارہ قریب آنے کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔
حالیہ عوامی موجودگی نے ان چہ مگوئیوں کو مزید تقویت دی ہے۔تاہم تاحال نہ ہانیہ عامر اور نہ ہی عاصم اظہر کی جانب سے ان افواہوں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے آیا ہے، البتہ سوشل میڈیا پر مداح ممکنہ ری یونین سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment