کرینہ کپور کا دبئی میں چھمک چھلو پر زبردست ڈانس، ویڈیو وائرل

کرینہ کپور کا دبئی میں چھمک چھلو پر زبردست ڈانس، ویڈیو وائرل

یہ گانا 2011 کی کرینہ اور شاہ رخ خان کی فلم راون کا ہے اور آج بھی بیحد مقبول ہے۔
کرینہ کپور کا  دبئی میں چھمک چھلو پر زبردست ڈانس، ویڈیو وائرل

Webdesk

|

14 Apr 2025

دبئی : بالی ووڈ کی بیوٹی کوئین کرینہ کپور کی دبئی میں اپنے مشہور گانے چھمک چھلو پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے دبئی میں ایک زیورات کے برانڈ کی تقریب میں اپنی مقبول گانے چھمک چھلو پر رقص کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

 یہ گانا 2011 کی کرینہ اور شاہ رخ خان کی فلم راون کا ہے اور آج بھی بیحد مقبول ہے۔

کرینہ نے اس موقع پر آسمانی رنگ کا خوبصورت لباس پہن رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں اور اچانک اپنے ڈانس کے ذریعے اداکارہ نے تقریب کو چار چاند بھی لگا دیے۔

سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر مداح انہیں خوب سراہا رہے ہیں۔یاد رہے کہ کرینہ آخری بار فلم سنگھم اگین میں نظر آئیں۔

 اس فلم میں اجے دیوگن، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، اور دیگر بڑے اسٹارز بھی شامل تھے۔ دعوی کیا جارہا ہے کہ کرینہ کپور خان جلد پرتھوی راج سکھمارن کے ساتھ میگھنا گلزار کی ممکنہ فلم دائرہ میں جلوہ گر ہوں گی تاہم اس کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں ہوا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!