کرینہ کپور نے سیف علی خان کو کس چیز کیلئے قصوروار ٹھہرادیا ؟

کرینہ کپور نے سیف علی خان کو کس چیز کیلئے قصوروار ٹھہرادیا ؟

سیف علی خان کی چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے یہ مضحکہ خیز انکشاف کیا
کرینہ کپور نے سیف علی خان کو کس چیز کیلئے قصوروار ٹھہرادیا ؟

Webdesk

|

13 Apr 2025

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ایک مضحکہ خیز انکشاف  کرتے ہوئے شوہر سیف علی خان کو ان کی خوبصورتی کیلئے قصوروار ٹھہرادیا۔

بیبو نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی اور شوہر سیف علی خان  کی چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے یہ مضحکہ خیز انکشاف کیا۔ تصاویر میں کرینہ کپور و بطور پولیس کردار مہرون شرٹ، بلیک پینٹ اور بلیک شوز پہنے صوفے پر بیٹھے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں اگلی تصویر سیف علی خان کی  گھڑ سواری کی ہیں جب کہ  آخری تصویر بھی سیف کے کلوزاپ کی ہے۔

تصاویر کے کیپشن میں کرینہ نے لکھا کہ ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کیا جس دوران  اپنے شوہر کو اس کی خوبصورتی کیلئے قصوروار پایا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ایک ہی دن میں ہم نے مختلف سیٹ، مختلف شہر وں میں  بہت محنت سے کام کیا جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!