اکشے کمار کا معروف بھارتی گلوکارہ کی مدد کیلئے 25 لاکھ امداد کا اعلان
Webdesk
|
7 Jul 2024
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اکشے کمار نے نامور پنجابی گلوکارہ کی مالی امداد کے لیے انہیں 25 لاکھ روپے بھجوا دیے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اکشے کمار نے بھائی کے طور پر گلوری باوا پنجابی لوک گلوکار اور پدم بھوشن گرمیت باوا کی بیٹی گلوکارہ گلوری باوا کو 25 لاکھ روپے بھجوائے ہیں کیونکہ اس وقت گلوکارہ مالی بحران کی زد میں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے گلوکارہ گلوری باوا نے اپنی مالی مشکلات کا تذکرہ کیا تھا اور حکومت سے امداد کی اپیل کی تھی۔
گلوکارہ گلوری باوا نے کہا تھا میں چاہتی ہوں مجھے کام ملے اسی لیے مدد مانگی، لوگ مجھ تک پہنچ رہے ہیں، پرامید ہوں کہ جلد ہم جیسے فنکاروں کو بھی خاطر خواہ کام مل جائے گا۔
دوسری جانب اداکار اکشے کمار نے گلوری باوا کے لیے کیے گئے اقدام کو مدد کہنے سے انکار کیا اور کہا کہ یہ ایک بھائی نے اپنی بہن کو تحفہ دیا ہے۔
اکشے کمار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے مجھے معلوم ہوا کہ گرمیت باوجی، جو پنجابی کی شان تھے ان کے خاندان کو مالی مشکل کا سامنا ہے، میں نے ان کی بیٹی گلوری باوا کو اپنی بہن سمجھ کر پیار کا اظہار کیا ہے۔
اکشے کمار نے کہا کہ یہ کوئی مدد نہیں ہے، ایک پنجابی اور فنکار ہونے کے باعث یہ میں اپنا فرض سمجھتا ہوں۔
Comments
0 comment