کوئی جھوٹی تعریفیں کرتا ہے تو چڑ ہوتی ہے، نادیہ خان

کوئی جھوٹی تعریفیں کرتا ہے تو چڑ ہوتی ہے، نادیہ خان

جب کوئی میری جھوٹی تعریفیں کرتا ہے تو مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جسے میرے جسم پر کیڑے چل رہے ہوں۔
کوئی جھوٹی تعریفیں کرتا ہے تو چڑ ہوتی ہے، نادیہ خان

Webdesk

|

14 Jul 2024

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل نادیہ خان نے کہاہے کہ جب کوئی میری جھوٹی تعریفیں کرتا ہے تو مجھے چڑ ہوتی ہے۔

ایک انٹرویومیںنادیہ خان نے بتایا کہ ایک دفعہ مجھے میری ڈیزائنر دوست ملی جس سے دو بار ہی ملاقات ہوئی تھی،تیسری ملاقات میں وہ مجھے کہتی ہے کہ نادیہ تمہارا جو دل ہے نا وہ سونے کا ہے،تمہارا دل بہت خوبصورت ہے،تمہاری سوچ، مثبت خیالات، تم جو لوگوں کیلئے کرتی ہو۔

اداکارہ و میزبان نے بتایا کہ میں نے اسے وہیں روک لیا اور پوچھا کہ تم مجھے جانتی ہو؟میں نے اسے کہا کہ ہم دوسری یا تیسری بار مل رہے ہیں۔

 جتنی تم تعریفیں کر رہی ہو ایسی کوئی بات میرے اندر نہیں ہے،مجھے تمہاری باتوں سے گھبراہٹ ہو رہی ہے۔

نادیہ خان کے مطابق میں نے اسے کہا کہ یہ سب بکواس ہے برائے مہربانی چپ کر جا، ٹھیک ہے میں تمہیں پسند ہوں لیکن میری جھوٹی تعریفیں مت کرو،مجھے پتا ہے تم جھوٹ بول رہی ہے اور دوسرا میں تمہیں پروموشن دے دوں گی مگر ایسی تعریفیں مت کرو۔

انہوں نے بتایا کہ جب کوئی میری جھوٹی تعریفیں کرتا ہے تو مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جسے میرے جسم پر کیڑے چل رہے ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!