میسی کی سالگرہ کے موقع پر فیفا نے عارف لوہار کا گانا شیئر کردیا

میسی کی سالگرہ کے موقع پر فیفا نے عارف لوہار کا گانا شیئر کردیا

گانے کے ساتھ اردو میں کیپشن بھی دیا گیا ہے۔ عارف لوہار کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میسی کی سالگرہ کے موقع پر فیفا نے عارف لوہار کا گانا شیئر کردیا

Webdesk

|

25 Jun 2024

فیفا نے پاکستانی گلوکار عارف لوہار کا گانا فٹ بال پلیئر میسی کی سالگرہ کے موقع پر ورلڈکپ آفیشل انسٹا گرام پیج پر شئیر کردیا۔

پاکستان لوک گلوکار عارف لوہار کا مشہور گانا آ تجھے سیر کراواں فیفا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شئیر کردیا۔ عارف لوہار کے گانے کو شہرہ آفاق فٹبالر میسی کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کیا گیا۔

گانے کے ساتھ اردو میں کیپشن بھی دیا گیا ہے۔ عارف لوہار کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فیفا کے آفشیل پیج پر شئیر کی جانے والی ویڈیو میں میسی کے کھیل کے دوران اور ورلڈ کپ جیتنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں جبکہ پس منظر میں عارف لوہار کا گانا سنائی دے رہا ہے۔

پرسوشل میڈیا پر  عارف لوہار کے چاہنے والوں نے گانا شئیر کرنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیفا بھی عارف لوہار کا مداح ہے۔

ایک مداح نے کہا کہ فیفا عارف لوہار کے گانے کے ذریعے پاکستان میں فٹبال کو پروموٹ کررہا ہے جو کہ اچھی بات ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!