پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی سادگی سے شادی، سلامی نہیں دی گئی

ویب ڈیسک
|
16 Apr 2025
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے حمزہ کائرہ کی شادی کو سادگی سے منعقد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے اپنے بیٹے کی شادی پر بڑی سادگی سے کام لیا، جو ان کے اعتدال پسند اور روایتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
شادی کی تقریب میں سیاسی شخصیات کے علاوہ خاندان کے لوگ بھی موجود تھے۔
کائرہ خاندان نے شادی پر فضول خرچی سے گریز کیا، جو معاشرے میں ایک اچھی روایت کو فروغ دیتا ہے۔
پی پی رہنما نے مہمانوں سے سلامی لینے سے انکار کیا جبکہ انتہائی طاقتور شخصیات اس شادی میں شریک تھیں۔ اس کے علاوہ دلہا نے شیروانی کی جگہ کرتا شلوار پہنا۔
شادی میں نوٹ نچھاور کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ دلہا نے کرنسی کی جگہ پھولوں والا ایک ہار پہنا۔
تقریب میں شیری رحمان، گورنر پنجاب، سمیت دیگر اعلی حکومتی و سیاسی شخصیات شریک تھیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بھی اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور نئے جوڑے کو مبارکباد دی۔
تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے قمر زمان کائرہ کی سادگی کو خوب پسند کیا اور دیگر سیاستدانوں سے بھی اس پر عمل کرنے کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے قمر زمان کائرہ کے بیٹے سعد کائرہ کی شادی 2023 میں منعقد ہوئی اور اس میں بھی فضول خرچی سے گریز کیا گیا تھا۔
Comments
0 comment