شام ادریس کی ویڈیو کے بعد ڈکی بھائی کے 3 لاکھ 20 ہزار سبسکرائبرز کم ہوگئے

شام ادریس کی ویڈیو کے بعد ڈکی بھائی کے 3 لاکھ 20 ہزار سبسکرائبرز کم ہوگئے

اسٹیٹس کے مطابق چار روز میں سب سے زیادہ 30 جنوری کو لوگوں نے ڈکی بھائی کا یوٹیوب ان فالو کیا
شام ادریس کی ویڈیو کے بعد ڈکی بھائی کے 3 لاکھ 20 ہزار سبسکرائبرز کم ہوگئے

ویب ڈیسک

|

30 Jan 2025

شام ادریس کی جانب سے مبینہ ثبوت جاری ہونے کے بعد ڈکی بھائی کے فالوروز کی تعداد میں کمی ہوگئی۔

تین روز قبل ڈکی بھائی کے خلاف شام ادریس نے ایک ویڈیو بنا کر شیئر کی اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ 7 سال بعد ثبوتوں کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔

اس ویڈیو میں شام ادریس نے چند یوٹیوبر کے انٹرویوز بھی شامل کیے جن میں ڈکی بھائی پر سنگین الزامات عائد کیے گئے جبکہ ایک نے تو دعویٰ کیا کہ اُسے مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کر کے معافی مانگنے پر مجبور تک کیا گیا تھا۔

اس ویڈیو میں شام ادریس نے براہ راست نہیں کہا تاہم ڈکی بھائی کے خلاف مہم شروع ہوئی اور لوگوں نے انہیں انفالو کرنا شروع کیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈکی بھائی کے یوٹیوب چینل کو تین روز میں 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد فالوورز نے ان سبکرائب کردیا ہے۔

اس کے باوجود ڈکی بھائی کے 82 لاکھ 30 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔

شام ادریس کی جانب سے ویڈیو جاری ہونے کے بعد 26 جنوری کو ڈکی بھائی کے 10 ہزار فالورز کم ہوئے، 27 کو 10 اور پھر 28 جنوری کو 20 لاکھ فالوورز کم ہوئے۔ اس کے بعد 29 جنوری کو یوٹیوبر کو بڑا دھچکا پڑا اور 80 لاکھ سبسکرائبرز ایک ساتھ چلے گئے۔

30 جنوری کو ڈکی بھائی کے ایک ساتھ 2 لاکھ فالوورز کم ہوگئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!