شوہر کو شادی کے پہلے تمام کا معاملات کا علم ہے، روبی انعم

شوہر کو شادی کے پہلے تمام کا معاملات کا علم ہے، روبی انعم

روبی انعم حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے اپنے ذاتی، ازدواجی اور کیرئیر سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
شوہر کو شادی کے پہلے تمام کا معاملات کا علم ہے، روبی انعم

Webdesk

|

11 Jun 2025

پاکستان کی تھیٹر اور ڈرامہ اداکارہ روبی انعم کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کو  شادی سے پہلے کے ان کے سارے افیئرز کا علم ہے۔

پاکستان کی تھیٹر اور ڈرامہ اداکارہ روبی انعم حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے اپنے ذاتی، ازدواجی اور کیرئیر سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

کیرئیر کے آغاز سے متعلق روبی انعم نے بتایا کہ نویں جماعت کے دوران تھیٹر سے کیرئیر کا آغاز کیا، شروعات میں  والدہ سمیت  کئی اپنوں نے  تھیٹر میں اداکاری  مخالفت کی  لیکن والد نے ساتھ دیا البتہ اب میرے سسرال والوں کو تھیٹر پسند نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں روبی انعم نے بتایا کہ شادی سے پہلے میں لڑکوں جیسی تھے، مجھے ہر دوسرے شخص سے پیار ہوجاتا تھا، ہر محبت شدت سے کی  اور  ہر بار یہی سوچتی تھی کہ اگر یہ شخص نہیں ملا تو مرجاں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے میری تمام  محبت، دوستیاں اور معاشقوں کا علم میرے شوہر اظہرکو ہے، میں نے چھپایا نہیں۔

روبی انعم نے کہاکہ شادی تاخیر سے کی اور ایک  سے ہی کی کیوں کہ شادی کے حق میں نہیں تھی تاہم  والد کے انتقال کے  امی نے شادی کیلئے مجبور کیا تو شادی کیلئے رضامند ہوگئی لیکن جس سے شادی کرنا چاہتی تھی وہ شخص  اس وقت شادی شدہ تھا لہذا امی  میری ایک شادی شدہ شخص سے شادی کیلئے رضامند نہیں ہوئیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!