2 hours ago
صحیفہ جبار کا ناقدین کو کرارا جواب
Webdesk
|
30 Apr 2026
کراچی: اداکارہ اور ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے حالیہ آن لائن تنقید کا جواب سوشل میڈیا پر جرات مندانہ انداز میں دیا، جہاں انہوں نے منی اسکرٹ میں اپنی مختلف تصاویر شیئر کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک فیشن سے متعلق انفینکس ایونٹ میں پہنے گئے لباس پر صحیفہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان کے انداز پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے، جبکہ بعض صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
تاہم خاموش رہنے کے بجائے صحیفہ نے براہِ راست ردعمل دیا اور مختلف مواقع پر لی گئی اپنی منی اسکرٹ میں تصاویر کی ایک سیریز شیئر کر دی۔
تصاویر میں کیژول اسٹریٹ لک، بلیک اینڈ وائٹ ملبوسات اور جم ویئر شامل تھے، جن کے ذریعے انہوں نے اپنے ذاتی فیشن اسٹائل کو نمایاں کیا۔
اداکارہ نے پوسٹ کے ساتھ طنزیہ کیپشن بھی دیا، Dont ruin my leg day, bro، جس نے سوشل میڈیا پر مزید توجہ حاصل کی۔
یہ پوسٹ وائرل ہونے کے بعد آن لائن نئی بحث چھڑ گئی، جہاں کچھ صارفین نے ان کے اعتماد اور ذاتی اظہار کے حق کی حمایت کی، جبکہ بعض نے تنقید کا سلسلہ جاری رکھا۔
یاد رہے کہ صحیفہ جبار پاکستانی ڈرامہ بھول، لوگ کیا کہیں گے، رفتہ رفتہ اور بیٹی میں اپنی اداکاری کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔
Comments
0 comment