سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی
Webdesk
|
7 Nov 2024
ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے، دھمکی میں 50لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور متنبہ کیا گیا تھا کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو جان سے مار دیا جائے گا۔
دھمکی آمیز کال 5نومبر کو دوپہر کے وقت کی گئی، کال مبینہ طور پر فیضان نامی نوجوان کی طرف سے کی گئی تھی جو چھتیس گڑھ کا رہائشی ہے۔
فیضان کے ایکٹو فون نمبر سے کال ٹریس کی گئی اور دھمکی کے بعد ممبئی پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم رائے پور روانہ کی۔
یہ پہلا موقع نہیں جب خان کو دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ گزشتہ اکتوبر میں، اپنی فلموں پٹھان اور جوان کی کامیابی کے بعد، خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاںمل چکی ہیں، جس کے بعد ان کی سیکورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا تھا۔
Comments
0 comment