2 hours ago
ثنا جاوید کو بات سمجھے بغیر جواب دینے پر تنقید کا سامنا
ویب ڈیسک
|
1 Jan 2026
اداکارہ ثنا جاوید سوشل میڈیا پر ایک تبصرے کے جواب میں تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے دبئی کے حالیہ دورے کی چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
تصاویر میں ثنا جاوید کو ایک کیفے میں ناشتہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی تصاویر، اسٹائل اور خوبصورتی کی تعریف کی، تاہم ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بھی انہی تصاویر کے فوٹوگرافر کی خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے۔
اس پر ثنا جاوید نے جواب دیا کہ وہ اپنا شوہر کسی کو نہیں دے سکتیں۔ ان کا یہ جواب کئی صارفین کو ناگوار گزرا اور سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا۔
کئی افراد کا کہنا تھا کہ مداح کے تبصرے میں کوئی ذاتی بات نہیں تھی اور اس پر اس نوعیت کا جواب غیر ضروری تھا۔ بعض صارفین نے ثنا جاوید کے رویے کو نامناسب قرار دیا۔
بعد ازاں اداکارہ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی وضاحت یا مزید بیان سامنے نہیں آیا۔
Comments
0 comment